Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کی ریلیز آئندہ سال اپریل میں

'منی ہائسٹ' کی ریلیز پہلی بار دو مئی 2017 کو ہوئی تھی (فائل فوٹو: نیٹ فلکس)
 نیٹ فلکس پر 'منی ہائسٹ' مشہور سیزنز میں سے ایک ہے اور اب اس کے مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس کا پانچویں سیزن جلد ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس کے چھٹے سیزن کی تصدیق بھی ایک ہسپاونوی ویب سائٹ 'مارکا' نے کی ہے۔
اس کرائم ڈرامہ سیریز کو سپین میں پہلی بار دو مئی 2017 میں نشر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچ گیا۔ آغاز میں یہ ڈرامہ صرف دو سیزن کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم بعدازاں نیٹ فلکس نے اس ڈرامے کو اینٹینا تھری سے لیا اور اسے پوری دنیا میں پریمیئر کیا گیا۔
اس کے تیسرے سیزن کے بعد نیٹ فلکس نے تصدیق کی تھی کہ تیسرے سیزن کو جن 70 فیصد افراد نے دیکھا ہے، اُنہوں نے آٹھ قسطیں ایک ہفتے سے کم وقت میں دیکھ لی تھیں اور اس سیزن کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ تھے۔ جبکہ چوتھے سیزن نے بھی ریلیز کے بعد باقی تمام سیزنز کو بیچھے چھوڑ دیا تھا۔
اب توقع کی جا رہی ہے کہ اس سیریز کا پانچواں سیزن اگلے سال اپریل میں ریلیز ہوگا۔ جس کے بعد چھٹے سیزن کو بھی اسی سال نشر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاہم  براڈ کاسٹر کی جانب سے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس بات کی تصدیق نہ کرنے کی ایک وجہ موجودہ صورتِ حال بھی ہو سکتی ہے۔

'منی ہائسٹ' کا چھٹا سیزن بھی ریلیز کیا جائے گا (فوٹو: نیٹ فلکس)

کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں فلموں اور ڈراموں کی پروڈیکشنز اور ریلیز کی تاریخیں ملتوی کی گئی ہیں۔ 
اگر موجودہ صورتِ حال برقرار رہی تو اس منی ہائسٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے کئی سیزنز اور فلموں کی پروڈیکشن بھی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔
امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک تین لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 46لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

شیئر: