Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب فیس ماسک بھی کسی فیشن سے کم نہیں

کورونا کے بعد فیس ماسک بھی ایک نئے انداز میں پیش ہوئے ہیں (فوٹو: روئٹرز)
کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد جہاں متعدد شعبہ زندگی متاثر ہوئے ہیں، انہی میں سے ایک فیشن انڈسٹری بھی ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے خریداری میں کمی کے باعث فیشن انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ سفر پر پابندی کی وجہ سے کئی بڑے فیشن شوز منسوخ ہو چکے ہیں، جیسے کہ پیرس اور میلان فیشن ویک جہاں ہر بڑے فیشن ڈیزائنر کو اپنے ملبوسات دکھانے کا موقع ملتا ہے۔ ماڈلز جن کے بغیر فیشن انڈسٹری نا مکمل سمجھی جاتی ہے، اب الگ تھلگ اپنے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ 
لاک ڈاؤن کے دوران بھی فیشن ڈیزائنرز اور ماڈلز اپنی فنکارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے اس وقت کا خوب استعمال کر رہی ہیں۔
برطانوی نژاد مصری فیشن ڈیزائنر دینا ٹوکیو آج کل اپنے پرانے کپڑوں کا خزانہ ٹٹول رہی ہیں۔
ان طویل فراغت کے لمحات کے دوران ان کو اپنا دو سال پرانا ٹریک سوٹ بھی یاد آگیا جو اس وقت پورا نہ ہونے کی وجہ سے کہیں دور کونے میں رکھ کر بھول گئی تھیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dina (@dinatokio) on

لاک ڈاؤن کے دوران خریداری میں کمی کے باعث بہت سے عرب فیشن برینڈز کو اپنے کاروبار بند بھی کرنا پڑے ہیں، لیکن اس مشکل گھڑی میں فیشن انڈسٹری سے منسلک افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کورونا متاثرین کی مدد کا موقعہ بھی ملا ہے۔
نامور مراکشی فیشن برانڈ کریم آدوچی اور مصری ڈیزائنر لامیا راڈی نے مختلف فیس ماسکس تیار کرنا شروع کر دیے ہیں جن سے حاصل کردہ منافع ان افراد کو عطیہ کیا گیا ہے جو فرنٹ لائن پر اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

In the past two months we've been making and donating face masks for organisations supporting the homeless and families need. We're offering the pattern for people who want to make their own washable mask, using fabric at home. Use a cotton fabric with a tight weave, which you can wash at min 65 degrees. Research shows that kitchen towels and sheets are excellent materials. Print the pattern at 100% size for an adult, and on 70% size for a child. The mask is double folded, so you can slide in a replaceable filter, such as kitchen paper, a piece of a vacuum cleaner bag, or microfiber fabric. If you have a question, email [email protected] @theworldmakersfoundation #weallcanhelp #karimadduchi #worldmakers

A post shared by KARIM ADDUCHI (@karimadduchi) on

فیشن ماڈل سونیا نے گھر میں موجود مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک سو فیس ماسکس بنا کر ریٹائرمنٹ ہومز میں تقسیم کیے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by SONIA (@itsnotsonia) on

بہت سی نامور عرب اور مغربی شخصیات نے فیس ماسک پہن کر اپنی تصاویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں اور ماسکس کو بھی ضرورت کے بجائے فیشن کا حصہ بنا دیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Karen Wazen Bakhazi كارن وازن (@karenwazen) on

فیشن انڈسٹری سے منسلک اعراقی دانہ التوارش نے فیس ماسک پہنا ہوا جس پر سماجی فاصلے سے متعلق دلچسپ جملے درج ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dana Al Tuwarish ‏ᴰᵀ (@daneeda_t) on

 نامور انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہالی وڈ پیٹرن کا دلچسپ ماسک پہن کر اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس پر انہوں نے لکھا کہ ’آنکھیں کبھی خاموش نہیں رہتیں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on

 اپنے دور کی ٹاپ مغربی ماڈل سنڈی کرافرڈ نے اپنے بلاؤز کے ساتھ میچنگ ماسک پہنا ہوا ہے اور تصویر کے ساتھ ہی انہوں نے کمنٹ کیا کہ سماجی فاصلے کو بھی فیشن بنائیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Cindy Crawford (@cindycrawford) on

 

شیئر: