Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مریض زیادہ کہاں صحت یاب ہو رہے ہیں

مکہ مکرمہ سعودی شہروں میں سرفہرست آگیا.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے مکہ سعودی شہروں میں سرفہرست آگیا ہے۔
کورونا بحران کے آغاز سے اب تک 33 ہزار 478 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ان میں سے سات ہزار 187 کا تعلق مکہ سے ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ریاض کا نمبر مملکت بھر میں دوسرا ہے جہاں چھ ہزار 706 افراد شفایاب ہوئے ہیں.
تیسرے نمبر پر مدینہ کا ہے جہاں پانچ ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے. چوتھے نمبر پر جدہ ہے جہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 599 ہے جبکہ دمام میں ایک ہزار 854، الہفوف میں ایک ہزار 818، الجبیل میں 851 اور بیش میں 528 افراد شفایاب ہوئے ہیں.

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے ریاض کا نمبر دوسرا ہے۔ (فوٹو: سبق)

وزارت صحت کےریکارڈ کے مطابق الخبر میں467، طائف 342، قطیف 276، تبوک 256، ینبع 187، بریدہ 128 الدرعیہ 99، الظہران 94، الزلفی 92، خمیس مشیط 89، القنفذہ 81، الخرج 72، بیشہ 69، جازان 59، عنیزہ 59، المجاردۃ 52، صبیا 47 اور ابہا میں 46 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں.
راس تنورۃ میں 45، الباحہ 40، عرعر 38، حائل 38، نجران 33، القریات 31، بقیق 29، النویریہ 29، محایل 23، حفرالباطن 22، الجفر21، وادی الفرع 20، المجمعہ، المخواۃ، الخفجی اور ساجر میں 18، 18، ثریبان17، مرکز حدود الحدیثہ اور الھدا میں 15، 15، المذنب 13، المزاحمیہ اور المظیلیف میں 12، 12، العارضہ اور املج میں 11، 11، وحدہ 10 سبت العلیا اور صفوی میں نو، نو، سکاکا آٹھ صامطہ اور بالجرشی میں سات، سات افراد صحت یاب ہوئے ہیں.

شیئر: