Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی ایکٹیو ٹیسٹنگ کا تیسرا مرحلہ

ایپلی کیشنز کے ذریعے تاریخ، جگہ اور وقت کا تعین کیا جا سکتا ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے بڑے پیمانے پر کورونا کی ایکٹیو ٹیسٹنگ کا تیسرا مرحلہ جلد شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے.
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے پریس بریفنگ کےدوران بتایا کہ ایکٹیو ٹیسٹنگ مہم کئی طرح سے کی جارہی ہے. 
سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بڑی سہولت یہ دی جارہی ہے کہ وہ مخصوص ایپلی کیشنز کے ذریعے کورونا ٹیسٹ کی تاریخ، جگہ اور وقت کا تعین کرالیں.

 لیباریٹری ٹیسٹ کی کل تعداد 6 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ اس خود کار نظام کی بدولت ایسے تمام لوگ جنہیں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے وہ کورونا ٹیسٹ کرا سکتے ہیں.
ترجمان نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ان کا شبہ درست ثابت ہوا تو ایسی صورت میں ابتدائی مرحلے میں ہی علاج شروع ہوجائے گا.اگر ان کا شبہ غلط ثابت ہوا تو ایسی حالت میں وہ اطمینان و سکون سے زندگی بسر کرسکیں گے.
وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو زحمت اور وقت کے ضیاع سے بچانے کے لیے موعد ایپلی کیشن جاری کررکھی ہے جس کے  لیے وہ کورونا ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور جگہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں.

ینبع کمشنری میں 36 ہزار غیرملکی ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا.(فوٹو ٹوئٹر)

وزارت صحت کے  ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں کیے جانے والے لیباریٹری ٹیسٹ کی کل تعداد 6 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.
 دریں اثنا عاجل ویب سائٹ کے مطابق ینبع کمشنری کے گنجان آباد محلوں میں 36 ہزار غیرملکی ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا.
نجی اداروں اور کمپنیوں کے ماتحت ورکرز کیمپس پہنچ کر بھی کورونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے.
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایکٹیو فیلڈ ٹیسٹ کا مقصد ایسے تمام لوگوں تک ابتدائی مرحلے میں رسائی حاصل کرنا ہے جن کے بارے میں وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے.

شیئر: