Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے مریض

کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 62545 ہو گئی ہے.(فوٹو سبق)
سعودی عرب  میں بدھ کو کورونا کے ریکارڈ 2691 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.
سبق ویب سائٹ اور العربیہ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ ’سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62545 ہو گئی ہے‘.
 نئے مریضوں میں سے 40 فیصد سعودی شہری جبکہ 60 فیصد غیر ملکی ہیں۔
 پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مزید 1844 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک کل 33478 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 10وفات جان سے چلے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 339 ہو گئی ہے‘۔ ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز 28 ہزار 728  ہیں جس میں 276 انتہائی نگہداشت میں ہیں.
سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار سے زائد نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں.
متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے.

 نئے مریضوں میں 40 فیصد سعودی شہری جبکہ 60 فیصد غیر ملکی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ 815 نئے مریض ریاض میں سامنے آئے ہیں.
اس کے بعد جدہ میں 311، مکہ 306 ، مدینہ 236، دمام 157، ہفوف 140، الدرعیہ 86، قطیف 71،طائف 63، تبوک 49، ظہران 34، الخبر 42 اور خمیس مشیط میں 12 نئے کیسز کا پتا چلا ہے۔

شیئر: