Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ علاقوں میں بارش متوقع، تیز ہوائیں چلیں گی

سعودی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات 21 مئی کو بھی سعودی عرب کے چھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوکر رہ جائے گی.
جازان، نجران، باحہ ، عسیراور مکہ بارش کی زد میں ہوں گے جبکہ بارش کا سلسلہ مدینہ تک پہنچ جائے گا۔
محکمہ شہری دفاع نے عسیر ریجن کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں بیشتر مقامات پر موسلا دھار بارش سے سیلاب کا خد شہ ہے۔

مکہ میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

عسیر ریجن کی بیشتر کمشنریوں میں بدھ کو بارش اور ژالہ باری ہوئی- ہنوز بارش کا سلسلہ جاری ہے-
محکمہ موسمیات نے بیان میں مزید کہا کہ مکہ کی پانچ کمشنریوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نےامکان ظاہر کیا ہے کہ مملکت میں کئی دن تک بارش کا سماں رہے گا۔ جنوب مغربی، وسطی اور مغربی علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش ہوگی.ژالہ باری بھی متوقع ہے.اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی.

جازان میں بدھ کو موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔ (فوٹو: عاجل)

انہوں نے خبردار کیا کہ ساحلی مقامات کے باشندوں کو بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں مشکل پیش آئے گی.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان میں بدھ کو موسلا دھار بارش ہوئی. بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں نے حد نظر محدود کردی تھی۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوتی رہی.
 نجران شہر کے علاوہ بدر الجنوب، ثار، خباش، حبونہ اور یدمہ کمشنری میں بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: