Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں ہفتے سے بدھ تک بارش متوقع

بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ ہفتہ 9 مئی سے بدھ تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہے گی.
اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعے کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلیں گی. بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں کی رفتار  45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی.
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، حدود شمالیہ، شرقیہ، الجوف، تبوک، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان اور نجران ریجنوں میں ہفتے سے بدھ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا.

جنوبی علاقوں سے جمعہ کو بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)

عسیر، جازان، مشرقی باحہ، قصیم کی متعدد کمشنریوں ، ریاض ریجن کے بعض علاقوں اور الشرقیہ کے جنوبی علاقوں سے جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں.
بعض مقامات پر بوندا باندی اور دیگر مقامات سے موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں.
بیان کے مطابق بارش کا سلسلہ یمن تک پھیلا ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کے وسطی، مغربی و شمالی علاقے، امارات اور سلطنت عمان میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں.

شیئر: