Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کی افغانستان  کوطبی امداد

امدادی سامان میں میڈیکل کٹ ، ماسک اور دیگر اشیا شامل ہیں(فوٹوایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے افغان وزارت صحت کو نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے طبی اشیا پر مشتمل سامان ارسال کردیا۔
 افغانستان میں طبی سامان قائم مقام وزیر صحت ڈاکٹر شفیق کے حوالے کیا گیا،سامان میں طبی ماسک، سینیٹائزر، میڈیکل کٹ شامل ہے-

رابطہ عالم اسلامی نے ہرمشکل گھڑی میں افغانستان کی مدد کی (فوٹو، ایس پی اے)

 سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ادویات اور طبی سازوسامان فراہم کرنے کی  کارروائی ایک تقریب کرکے انجام دی گئی جس میں افغانستان کے قائم مقام وزیر صحت ڈاکٹر شفیق اللہ اور دیگر حکام موجود تھے-
پاکستان اور افغانستان میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ افغان وزارت صحت کو مہلک وائرس کی نشاندہی کرنے والے آلات، ماسک، سینیٹائزر، میڈیکل لباس، حفاظتی چشمے اور دستانے فراہم کیے گئے ہیں-
افغانستان کے قائم مقام وزیر صحت ڈاکٹر شفیق اللہ  نے کورونا سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان فراہم کرنے پر رابطہ عالم اسلامی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ رابطہ عالم اسلامی نے آزمائش کی ہر گھڑی میں افغانستان کا ساتھ دیا-

شیئر: