Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کا پاکستان کے لیے ریلیف پیکیج

اخلاقی اور انسانی ہمدردی کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کی ہے(فوٹو عرب نیوز)
رابطہ عالم اسلامی کے علاقی دفتر اسلام آباد میں حکومت پاکستان کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے طبی حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پرپاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری موجود تھے۔
 

رابطہ عالم اسلامی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ مدد فراہم کرتا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اس اقدام پر رابطہ عالم اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دنیا بھر اسلام اور مسلمانوں کی خدمت پر رابطہ کے اہم کردار کی تعریف کی۔
سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ مدد فراہم کرنےکے لیے سرگرم رہتا ہے اور اس نے مذہبی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

سوشل  میڈیا کے ذریعے ایک بڑی آگہی مہم شروع کی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ ریلیف پیکیج ایک مستحکم کاوش ہے۔
پاکستان نیشنل ہیلتھ ایمرجینسی ریسپانس نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجہ امجد محمود نے امدادی سامان کی اہمیت اور فراہمی پر رابطہ عالم اسلامی کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

امدادی سامان کی اہمیت اور فراہمی پر رابطہ عالم اسلامی کا بھرپور شکریہ(فوٹو عرب نیوز)

پاکستان میں رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے بتایا کہ اس امدادی پیکیج میں حفاظتی ماسک، سینیٹائزر، ڈٹیکٹر اور مختلف قسم کا حفاظتی سامان موجود ہے۔
انہوں نے کہا مزید کہا کہ اخبارات ، ٹی وی چینلز اور سوشل  میڈیا کے ذریعے ایک بڑی آگہی مہم شروع کی گئی ہے جس سے عوام میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے شعور اور بیداری پیدا ہو گی۔
اس تشہیری مہم کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاو کے طریقے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی ہدایات اور ان کی زیرنگرانی یہ خصوصی کاوش کا حصہ ہے۔
پاکستان کے لیے مختلف اوقات میں تعلیم اور صحت کےحوالے سے جاری کئے جانے والے ریلیف پیکیج کے طور پر رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے یہ تحفہ ہے۔

شیئر: