تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں وزارت تجارت نے عید الفطر کے حوالے سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹوں کے 3791 دورے کیے تاکہ عید بازار میں قانون شکنی کرنے والوں کا تدارک کیا جاسکے.
ویب نیوز سبق نے ریجنل وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر زکوۃ فطر کے لیے تمام شہروں میں خصوصی اسٹالز لگائے جاتے ہیں جبکہ رمضان اور عید الفطر بازار بھی خصوصی طور پر منعقد کیے جاتے ہیں.
اس حوالےسے وزارت تجارت کی جانب سے خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مارکیٹوں کی نگرانی کرتی تاکہ اس امر کو یقینی بنایاجائے کہ عید کے موقع پر کوئی ناجائز منافع خور نرخوں میں من مانی نہ کرے.
وزارت تجارت کی جانب سے تفتیشی ٹیموں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مکہ ریجن میں وزارت تجارت کی جانب سے خصوصی طور پر تفتیشی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جنہوں نے مختلف شہروں میں 3 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے
اشیائے خورونوش کے علاوہ کپڑے ، گولڈ اور دیگر مارکیٹوں میں دورے گئے جہاں نرخوں اور سامان کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا.
واضح رہے سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے نرخوں پرکنٹرول رکھنے کےلیے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایاجاتا ہے.
وزارت تجارت، بلدیات اور دیگر اداروں پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں بھی تربیت دی جاتی ہیں جو وقتافوقتا مارکیٹوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں.