Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 6767 کیسز

ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہے(فوٹو اے ایف پی)
انڈیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 6767 نئے کیس سامنے آئے ہیں.
یاد رہے کہ انڈیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے. ہفتے کو 6654 اور جمعےکو 6088 نئے کیس سامنے آئے تھے. ملک بھر میں متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 868 تک پہنچ گئی ہے.
انڈین نیوز ویب سائٹس کے مطابق گزشتہ تین دن میں کوروناوائرس کے 20 ہزار نئے کیسز کا پتہ چلا ہے جبکہ مزید 2608 صحت یا ب ہوئے ہیں.اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے.

جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کل ایکٹیو کیسز 73560 ہیں. (فوٹو اے ایف پی)

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت کل ایکٹیو کیسز 73560 ہیں. 
 گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 147اموات ہوئی ہیں .ہلاکتوں کی تعداد 3867 ہو گئی۔ ہفتے کو ایک دن میں 137 کورنا کے مریض ہلاک ہوئے تھے.
انڈیا میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہے جہاں 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دہلی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے.

مہاراشٹر نے ممبئی سے 25 پروازوں کی اجازت دی ہے.(فوٹو ایے ایف پی)

دریں اثنا ریاست مہاراشٹر نے ممبئی سے 25 پروازوں کی اجازت دی ہے. مہاراشٹر اس سے قبل ممبئی ائیر پورٹ داخلی پروازوں کے لیے کھولنے کے لیے تیار نہیں تھا تاہم اتوار کوریاستی وزیر مملکت نواب مالک نے وزیر اعلی اودھو ٹھاکرے کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد  فیصلے کا اعلان کیا ہے.
این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مودی سرکار نے ریاستی حکومتوں سے اس معاملے پر  بات کیے بغیر داخلی پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے‘.
اس سے قبل چیف منسٹر آفس نے ٹوئٹ کیا تھا کہ صرف ہنگامی بنیادوں پر ہی ممبئی سے پروازیں چلیں گی.
 

 

شیئر: