انڈیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کی خبر کے بعد ایک بار پھر لاک ڈاؤن میں توسیع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لیکن اس سے قبل انڈیا کی وزارت داخلہ نے دیہات میں تمام طرح کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں بازاروں اور شاپنگ مالز کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1400 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ روز 1600 سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی وبا سے 57 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 775 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ تعداد وبا کے پھیلنے کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں طبی عملے پر ایک اور حملہNode ID: 472241
-
انڈیا: 'ہسپتال میں کورونا کا شکار مسلمانوں کا داخلہ ممنوع ہے'Node ID: 473111
-
کورونا وائرس ایک سوچ ہےNode ID: 473661
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور وہ پہلے سے ہی انڈیا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست میں شامل ہے۔ اس کے بعد گجرات اور پھر دہلی کا نمبر آتا ہے۔
ایسی صورت حال میں پُونے اور ممبئی میں لاک ڈاؤن کی مدت کو جون کے آخر تک بڑھانے کی بات کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اُترپردیش میں بھی تازہ کیسز میں اضافہ نظر آیا ہے اور وہاں کی ریاستی یوگی حکومت نے کہا ہے کہ '30 جون تک لوگوں کو ریاست میں اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ وزیراعلٰی یوگی نے ریاست میں کورونا کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ریاست میں 30 جون تک تمام سیاسی ریلیوں، اجتماعات، سماجی اور ثقافتی تقاریب پر پابندی رہے گی۔ اُتر پردیش میں کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 25 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بی جے پی کے ایک رکن پارلیمان رویند کشواہا نے سنیچر کو کہا ہے کہ 'وہ کورونا سے متعلق مخصوص معلومات فراہم کرنے والے کو نقد انعام دیں گے۔'
اخبار دکن ہیرلڈ میں شائع خبر کے مطابق انھوں نے کہا کہ 'جو کوئی بھی تبلیغی جماعت سمیت ایسے لوگوں کی معلومات دیتا ہے جو کورونا کی تحقیقات سے بچنے کے لیے اپنی سفری تفصیل چھپاتے ہیں اسے وہ خود 11 ہزار روپے نقد انعام دیں گے۔'
سلیم پور کے انتخابی حلقے سے منتخب رکن پارلیمان کا نشانہ اور اشارہ زیادہ تر تبلیغی جماعت کی جانب تھا۔
Dear people social distance mazak ye hai BJP sansad salempur ravindra kushwaha in the lockdown governments say no more the 5 people stand in one place I request to all of you please action against a disrespect people @narendramodi @myogiadityanath @CMOfficeUP @dmdeoria @HMOIndia pic.twitter.com/CZtAV6o4rL
— Tiwari Satyam (@TiwariSatyam10) April 17, 2020