Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پہلی مرتبہ دن کے اجالے میں شادی

عموما تقریبات رات کے وقت شادی گھروں میں ہوتی ہیں.(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کی کمشنری اضم میں دن کے اجالے میں شادی کی تقریب ہوئی ہے. یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے.
یاد رہے کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں شادی تقریبات رات کے وقت شادی گھروں میں ہوتی ہیں.
عید الفطر کے پہلے دن مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری اضم میں پہلی بار ایک شادی دن کے اجالے میں کی گئی. ایسا نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے.

تقریب میں صرف دولہا اس کے بھائی اور دلہن کے باپ نے شرکت کی.(فوٹو سوشل میڈیا)

سبق ویب سائٹ کے مطابق شادی اضم کمشنری کی تحصیل ربوع العین میں ہونے والی  تقریب میں صرف دولہا اس کے بھائی اور دلہن کے باپ نے شرکت کی.
دولہا کے بھائی ابراہیم بن برسیس المتعانی نے بتایا کہ شادی کا پروگرام پہلے  سے طے تھا. تین شوال کو شادی کی تقریب منعقد کی جانے والی تھی تاہم کورونا کی وبا اور مہلک وائرس سے بچاؤ کے  لیے مقرر ہدایات میں شادی کا پروگرام الٹ پلٹ کر رکھ دیا.
شادی کی بڑی تقریب کے  بجائے صرف تین افراد شرکت کرسکے. شادی میں دولہا یا دلہن کے کسی بھی عزیز کو شریک نہیں کیا جاسکا.
 دولہا کے بھائی نے مزید بتایا کہ میرے بھائی کی شادی کی رسم ماموں کے گھر میں جو دلہن کے والد بھی ہیں ادا کی گئی.
آدھے گھنٹے کے اندر پوری تقریب اختتام پذیر ہوگئی. ماموں نے کورونا وائرس وبا کے ماحول میں محدود شکل میں شادی کی تقریب کی حامی بھر لی تھی. وہ اس بات  سے مطمئن تھے کہ وبا کے ماحول میں بڑے پیمانے پر شادی ممکن نہیں.

شیئر: