سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں 82 فیصد اضافہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں 82 فیصد اضافہ
منگل 26 مئی 2020 9:44
محکمہ شماریات نے دس برسوں کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات کے محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران امارات کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ 82 فیصد تک بڑھا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ 284 ارب اور 257 ملین درہم تھا جو 2019 میں بڑھ کر 517 ارب اور 320 ملین درہم ہوگیا۔
محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بجٹ میں تدریجی طور پر اضافہ ہوا۔ 2011 میں تنخواہیں 308 ارب اور 487 ملین درہم تھیں۔
2012 میں 336 ارب اور 366 ملین درہم اور 2013 میں یہ رقم بڑھ کر 381 ارب اور 881 ملین درہم تک پہنچ گئی۔
2014 میں 407 ارب اور 355 ملین درہم اور 2015 میں 430 ارب اور 443 ملین درہم تک پہنچ گئی- 2016 میں 441 ارب اور 936 ملین درہم ، 2017 میں 490 ارب اور 616 ملین درہم، 2018 میں 511 ارب 204 ملین اور 2019 میں 517 ارب 320 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔