Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 لاکھ سے زائد افراد نے آرامکو کے شیئرز خریدے

آرامکو کے شیئرز 32 ریال پر بند ہوئے ۔ فوٹو ۔ سبق نیوز
سعودی  تیل کمپنی ’آرامکو‘ کے شیئرز مارکیٹنگ کی ذمہ دار کمپنی سامبا کیپٹل کا کہنا ہے کہ انفرادی حصص کی فروخت کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی کے شیئر 32 ریال پر بند ہوئے۔
سعودی میڈیا سبق نیوز کے مطابق انفرادی طور پر ایک شخص کو 15 سو شیئرز دیئے جائیں گے جس کی مالیت 48 ہزار ریال ہو گی۔ انفرادی طور پر05 لاکھ 56 ہزار افراد نے آرامکو کے شیئرز خریدے۔
انفرادی طور پر خریدے جانے والے حصص کی مجموعی مالیت 49 ارب 18 کروڑ 74 لاکھ 37 ہزار 760 ریال رہی۔ سامبا کیپٹل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں تمام بینکوں کو اس بات کی اجازت دی گئی تھی کہ وہ اپنے صارفین کو آرامکو کے شیئرز فروخت کریں۔
اس ضمن میں بینکوں نے اپنے صارفین اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو مختلف سہولتیں فراہم کی تھیں۔

 انفرادی طور پر 33.3 افراد نے شیئرز خریدے، فوٹو ۔ ٹویٹر 

جاری اعداد وشمار کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع سے حصص خریدنے والوں کا تناسب 65.9 فیصد رہا جبکہ اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے 36.1 فیصد، انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے 28.4 فیصد، ٹیلی فون بینکنگ سروس کے ذریعے 1.4 فیصد اور براہ راست بینکوں سے حصص خریدنے والوں کا تناسب 34.1 فیصد رہا۔
دریں اثنا عاجل ویب نیوز نے آرامکو ذرائع کے حوالے سے جاری بیان کے حوالے سے لکھا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے اب تک 106 ارب ڈالر کے شیئرز خرید ے گئے جبکہ انفرادی طور پر 119 ارب ڈالر کے شیئرز فروخت ہوچکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حصص بازار میں آرامکو کے شیئر ز 12 دسمبر کے بعد جب مقررہ شیئر ز کی فروخت کے تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے ’تداول‘ مارکیٹ میں پیش کیے جاسکیں گے جس کا ایڈریس www.tadawul.com.sa  ہے۔
دریں اثنا آرامکو کے ٹویٹر کے مطابق شیئرز خریدنے کے لیے 446 ارب ریال کی ڈیمانڈ موصول ہوئی جبکہ انفرادی طور پر33.3 فیصد افراد نے شیئرز خرید ے، کمپنیوں کی جانب سے اب تک 66.7 فیصد حصص خریدے گئے۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: