Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیارہ ایئر پورٹس پر داخلی پروازیں اتوار سے بحال

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ صحت حکام کی سفارش پر اتوار31 مئی سے سعودی عرب میں داخلی پروازیں بحال ہو جائیں گی.  گیارہ ائیر پورٹس سے پروازیں چلیں گی.
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داخلی پروزیں بتدریج بحال ہوں گی. تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں.سعودی ائیر پورٹس سے سفر کرنے والوں کو تمام حفاظتی تدابیر اور ضروری صحت انتظامات کی پابنددی کرنا ہو گی .
 بیان کے مطبقمحکمہ شہری ہوابازی، وزارت صحت اور ائیر پورٹس کے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کرچکا ہے.

اتوار 31 مئی سے ریاض، دمام ٹرین سروس بھی بحال ہو جائے گی.(فوٹو سوشل میڈیا)

محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا کہ پروازیں کئی مرحلوں میں بحال ہوں گی. دو ہفتوں کے دوران ملک کے تمام ائیر پورٹس کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی.
پہلے مرحلے کے لیے پروازوں کا آغاز ریاض، جدہ، دمام ، مدینہ منورہ، قصیم ، ابہا ، تبوک ،جازان ، حائل، باحہ اور نجران  سے ہوگا.
دریں اثنا سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اتوار 31 مئی سے ریاض، دمام ٹرین سروس بحال ہو جائے گی.
ایس پی اے کے مطابق ریلوے کارپور یشن نے کہا کہ جو لوگ ریاض ، دمام ٹرین سے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بدھ 27 مئی سے کارپوریشن کی ویب یا  ایپ کے ذریعے ریزریشن کرا سکتے ہیں.

شیئر: