Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن

پاکستان کے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں پر قابو پانے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 
 بدھ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- 

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران  36 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک کے 58 متاثرہ اضلاع میں محمکہ زراعت، فوڈ سکیورٹی اور پاک فوج کی 1124 مشترکہ ٹیمیں اس  مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ اب تک 221561 سکوائر کلومیٹر (تقریباً 2.2 کروڑ ہیکٹر)  رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، اور 4728 مربع کلومیٹر (تقریباً 472800 ہیکٹر) رقبے میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران  3247 مربع کلو میٹر رقبہ پر سروے اور 36 مربع کلو میٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔ جس میں تقریباً 2330 لیٹر پیسٹی سائڈز کا استعمال کیا گیا۔ 
حکام کے مطابق اب تک بلوچستان میں 2650، پنجاب میں 1465، خیبرپختونخوا میں 351 اور سندھ میں 254 مربع کلو میٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔
 کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

شیئر: