فروزن گوشت پر 20 تا 25 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی بڑھے گی.( فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ 10 جون 2020 سے سعودی کابینہ کے فیصلے کے مطابق خوراک مصنوعات پر 3 تا 25 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی جائے گی.
محکمہ کسٹم نے ایسی خوراک اشیا کی فہرست جاری کردی ہے جن پر نئی کسٹم ڈیوٹی نافذ ہوگی.
اخبار 24 کے مطابق بھیڑ اور بکری کے گوشت پر 7 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگائی جائے گی. اب تک اس پر کسٹم ڈیوٹی نہیں تھی.
دیگر جانوروں، پرندوں کے تازہ گوشت اور فروزن گوشت پر 20 تا 25 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ ہوگا.
محکمہ کسٹم کا کہناہے کہ ہر طرح کی مچھلیوں پر 3 تا 6 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی جائے گی جبکہ ڈیری مصنوعات اور ہر طرح کے مشروبات پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 تا 10 فیصد تک کا اضافہ ہوگا.
علاوہ ازیں بعض قسم کے پنیرز پر کسٹم ڈیوٹی 5 تا 6 فیصد تک بڑھائی جائے گی. مختلف قسم کی سبزیوں پر پندرہ فیصد تک کسٹم ڈیوٹی ہوگی. اب تک ان سبزیوں پر کسٹم ڈیوٹی نہیں لگائی جاتی تھی.