Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شماغ یا نقاب، ماسک کے متبادل ہیں: وزارت صحت

وزارت صحت کے مطابق’شماغ‘ طبی ماسک کا نعم البدل ہے.(فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عربی رومال ’شماغ‘ کو منہ پر لپیٹنا طبی ماسک کا نعم البدل ہے.
’اگر طبی ماسک استعمال نہیں کیا تو شماغ یا خواتین کا نقاب بھی اس کا متبادل ہو سکتاہے‘.
 ویب نیوز عاجل نے وزارت صحت کے ٹویٹر پر جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر رومال یا خواتین کا نقاب اس طرح لیا گیا ہو کہ منہ اور ناک مکمل اور مضبوطی سے ڈھکی گئی ہوتو ان پرماسک کی خلاف ورزی درج نہیں کی جائے گی.
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ رومال یا خواتین کا نقاب طبی ماسک کا متبادل اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب وہ ایک سے زائد تہوں پرمشتمل ہواور منہ اور ناک مکمل طور پرڈھکی ہوئی ہوں‘.

خواتین کا نقاب بھی شرائط کے مطابق ہو توخلاف ورزی نہیں گی.(فوٹو سوشل میڈیا)

واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے طبی یا کپڑے والے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے.گھر سے باہر ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو ایک ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا.
اس حوالے سے وزارت صحت کے ٹیلی فونک معلوماتی سینٹر937 پر اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ شماغ یا نقاب ماسک کا متبادل ہوسکتے ہیں اگر وہ مقررہ شرائط کے مطابق ہوں.
یاد رہے کہ عرب ممالک میں سر پر دو طرح کے رومال رکھے جاتے ہیں، ایک سفید باریک کپڑے کا ہوتا ہے جس’غطرہ‘ کہا جاتا ہے جبکہ دوسرا سرخ اور سفید ہوتا ہے اسے’شماغ ‘کہتے ہیں. 
شماغ نسبتا موٹا ہوتا ہے۔ اسے عام طور پر رات کو یا سرد موسم میں استعمال کیا جاتا ہے. سردیوں میں شماغ سے منہ کو بھی ڈھانپ لیا جاتا ہے جو سرد ہوا سے بچنے میں معاون ثابت ہوتا ہے.

شیئر: