حفاظتی ماسک کیسے استعمال کریں، وزارت صحت کے جوابات
حفاظتی ماسک کیسے استعمال کریں، وزارت صحت کے جوابات
منگل 28 اپریل 2020 5:35
ماسک آرام دہ ہو چہرے اور داڑھی کا احاطہ کیے ہوئے ہو. (فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ گھر سے نکلتے اور پبلک مقامات پر جاتے وقت کپڑوں والے حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی پابندی کریں.
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے حفاظتی ماسک کے استعمال کے حوالے سے سوالات کے جواب دیے ہیں.
ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ حفاظتی ماسک آرام دہ ہو چہرے اور داڑھی دونوں کا احاطہ کیے ہوئے ہو.
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حفاظتی ماسک اتارتے وقت اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ آنکھ، ناک اور کان کے لمس سے بچا جائے.
دونوں ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح سے دھویا جائے اور استعمال شدہ ماسک سے مناسب طریقے سے چھٹکارا حاصل کیا جائے.
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت پبلک مقامات جاتے وقت ماسک استعمال کیا جائے. بہتر ہوکہ ماسک کاٹن کے اور ہلکے پھلکے ہوں.
ماسک کو سینیٹائز کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کپڑے والا ماسک واشنگ مشین سے دھو لینا کافی ہے. زیادہ عرصے تک استعمال کرنے سے رطوبت جمع ہوجاتی ہے بغیردھوئے استعمال کرنے سے ماسک ناکارہ ہوجاتا ہے اور وائرس لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں.
وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسک اس طرح اتار جائے کہ یہ آنکھ ، ناک، اور منہ پر نہ لگے. دستانے اور ماسک کو درست طریقے سے تلف کیاجائے.
عام طورپر لوگ استعمال شدہ دستانے اور طبی ماسک سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں جو انتہائی غلط ہے.
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں