سپریم کورٹ آف پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کا پیسہ سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔ جب بھی ضرورت ہو واپڈا عدالت کو رقم کی فراہمی کا کہہ سکتا ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پیر کو دیامر بھاشا ڈیم کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کا کنٹریکٹ تو پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیم پر کام شروع ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سپریم کورٹ: مزارات کے چندے کی فرانزک رپورٹ طلبNode ID: 465351
-
حکومت کچھ نہیں کر رہی: سپریم کورٹNode ID: 469871
-
حکومتی اقدامات پر سپریم کورٹ برہمNode ID: 471461