Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک پراسکیوشن میں نئے ارکان کا تقرر، خواتین شامل

پبلک پراسیکیوشن کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا.(فوٹو سوشل میڈیا)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی تقرری کی ہے جس میں خواتین شامل ہیں.
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن میں 156 افراد کو لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز کیا ہے . یہ سب پبلک پراسیکیوشن میں اس کے ممبر کی حیثیت سے کام انجام دیں گے.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے بتایا کہ دراصل آنے والے ایام میں پبلک پراسیکیوشن کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا.
بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں میں بھی بدعنوانی کے رواج کے خاتمے کے لیےموثر اقدامات ہوں گے. اس حوالے سے پبلک پراسیکیوشن کواپنے عملے میں اضافے کی اشد ضرورت تھی.
المعجب کا کہنا ہے  کہ سعودی قیادت پبلک پراسیکیوشن کی مسلسل سرپرستی کررہی ہے. وطن عزیز کو بدعنوانی سے پاک صاف کرنے میں پبلک پراسیکیوشن کا کردار بے حد اہم ہے اور قیادت بدعنوانی کی بیخ کنی کے سلسلے میں پرعزم ہے.
پبلک پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں خواتین کو موثر کردارادا کرنے کے مواقع مہیا کیے جارہے ہیں. اعلی قیادت چاہتی ہے کہ  خواتین عدلیہ میں بھی اپنا کردارادا کریں اور اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوائیں. اسی تناظر میں پبلک پراسیکیوشن کے نئے ممبرز میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے.

شیئر: