Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے معمرمریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے

وزارت صحت نے معمر افراد کے لیے چار ضابطے جاری کیے ہیں۔(فوٹوٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے گھروں سے نکلتے وقت معمر افراد کے لیے چار ضابطے جاری کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ معمر افراد جب بھی گھر سے نکلیں ضوابط کی پابندی کریں۔
 ضوابط میں کہا گیا کہ معمر افرادانتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلیں۔ گھروں سے نکلتے وقت حفاظتی ماسک ، دستانے اور ضروری ادویہ بھی ہمراہ لیں۔کسی کے ساتھ  کھانے پینے سے پرہیز کریں اوراپنے ہمراہ کسی نہ کسی کو ضرور رکھیں۔
وزارت صحت نے بیان میں یہ بھی  بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں بوڑھوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

 ضوابط میں کہا گیا کہ معمر افراد ضرورت کے تحت گھروں سے نکلیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ’یوم فی حیاۃ واعی‘ (ہوشمند کی زندگی کاا یک دن) فلم ضرور دیکھیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مختصر فلم ہے۔ اس میں ہماری روزمرہ کی زندگی کو بہتر شکل میں گزارنے کے لیے  متعدد پیغامات ہیں۔ اسے دیکھنے سے نہ صرف یہ کہ انسان اپنے بارے میں مفید معلومات حاصل کرسکے گا بلکہ کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں معاشرے کے حوالے سے بھی اس کی آگہی بڑھے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ  سعودی شہری اور مقیم غیرملکی وزارت کی صحت آگہی ویب سائٹس پابندی سے دیکھتے رہیں جہاں انہیں کورونا سے متعلق تمام ضروری معلومات ملتی رہیں گی۔

شیئر: