الجوف میں 40 لاکھ مربع میٹر پر پولٹری انڈسٹری کا منصوبہ
جمعرات 28 نومبر 2024 18:09
معاہدے کے تحت نجی کمپنی کو 19 سالہ لیز پر اراضی فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت ماحولیات و زراعت نے الجوف ریجن میں 40 لاکھ مربع میٹر رقبے پر پولٹری انڈسٹری قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر الجوف کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والے دوسرے زرعی فورم میں وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے پولٹری انڈسٹری کے قیام کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے اور منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
پولٹری انڈسٹری کے قیام کے لیے طے پانے والے معاہدے کے مطابق سرمایہ کار کمپنی کو 19 سالہ لیز پر 40 لاکھ مربع میٹر اراضی فراہم کی گئی ہے۔
معاہدے میں اس بات بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ سرمایہ کار کمپنی کی جانب سے مملکت میں جاری سبززار بڑھاو مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اس ضمن میں کرایے کی مد میں 25 فیصد سبزہ زار مہم کے لیے فراہم کرے گی تاکہ مملکت کے گرین اینی شیٹو مہم کو بہتر طریقے سے کامیاب بنایا جا سکے۔
پولٹری انڈسٹری کے قیام کا مقصد مرغی کے تازہ گوشت کی مقامی طورپر مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے جو نہ صرف مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرے بلکہ ایکسپورٹ بھی کیا جائے۔