Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی سپریم کونسل کا تیاری اجلاس ، شہزادہ فیصل بن فرحان کی شرکت

فلسطین کے منصفانہ حل اور فوری جنگ بندی کی اہمیت پرزور دیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت میں منعقد ہونے والے خلیجی ریاستوں کی سپریم کونسل کے 45 اجلاس کے لیے ہونے والے 162 ویں تیاری اجلاس میں شرکت کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سپریم کونسل کے تیاری اجلاس کی صدارت کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحی کررہے ہیں۔
تیاری اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی تازہ ترین صورتحال پر ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ خلیجی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں غزہ پٹی کی تازہ صورتحال  اور لبنان کے موضوع پر گفتگو ہوئی ۔
شرکاء نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے اور فوری جنگ بندی کی اہمیت پرزور دیا۔
اجلاس کے شرکاء نے جی سی سی سپریم کونسل کے سربراہی اجلاس 44 میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
سپریم کونسل کے تیاری اجلاس میں کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد ، وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے بین الاقوامی و سفارتی  امور ڈاکٹر عبدالرحمان الرسی ، وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحی ، معاون آفس ڈائریکٹر آف فارن منسٹر ولید السماعیل اور جی سی سی کے ڈائریکٹر انس الوسیدی بھی سعودی عرب کے وفد میں شامل تھے۔

شیئر: