Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ میں ہول سیل اور ریٹیل کی دکانیں کھلی رہیں گی‘

’کرفیو کے دوران دکانوں کو طے شدہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے کام کی اجازت ہوگی۔‘ ( فوٹو: عکاظ)
جدہ میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سخت تدابیر دوبارہ نافذ ہو جانے پر ریٹیل اور ہول سیل کی دکانیں بند نہیں ہوں گی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق جدہ میں جون 6 سے جون 20 تک دوپہر تین بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو رہے گا تاہم کرفیو میں نرمی کے دوران کاروبار کی اجازت ہوگی۔‘
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’ریٹیل اور ہول سیل کی تمام دکانیں نرمی کے اوقات میں کھلی رہیں گی، اس میں میٹیننس اور گاڑیاں فروخت و کرایہ پر دینے والے ادارے بھی شامل ہیں۔‘
’تاہم تمام دکانوں اور تجارتی اداروں میں وزارت صحت کے ضابطوں پر عمل کیا جائے گا اور حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’کرفیو کے دوران دکانوں کو طے شدہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے کام کی اجازت ہوگی۔‘
’کرفیو کے اوقات میں دکانیں ہوم ڈلیوری کا کام کریں گی، مختلف دکانیں ہوم ڈلیوری کے لیے مختلف ایپلی کیشنز کے ساتھ تعاون کرسکتی ہیں یا اگر ان کی اپنی ٹیم ہے تو اس کے ذریعے بھی گاہکوں کا آرڈر پہنچا سکتی ہیں۔‘

شیئر: