سعودی عرب میں اتوار کو کورونا کے 3 ہزار 45 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 914 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 712 تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ اور سبق نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت ایکٹیو کیسز 28 ہزار 385 ہیں جبکہ ایک ہزار564 کی حالت نازک ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاض میں سب سے زیادہ 717 جبکہ جدہ میں 351 ، مکہ میں 623 ، مدینہ میں 110 ، دمام 257 ، الھفوف 132 ، قطیف 120 ، طائف 95 ، جبیل 60 ، ظہران 31 ،حفر الباطن 27 اور الخبر 62 میں نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار026 افراد صحت یاب ہوئے۔ مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار 817 تک پہنچ گئی۔