سعودی عرب میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ایک اورغیر ملکی ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی کے استاد خون اور بچوں کے کینسرکے امراض کے ماہر سوڈانی ڈاکٹر محمد الفکی کا نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوکر انتقال ہوگیا۔
مزید پڑھیں
-
مکہ میں پاکستانی ڈاکٹر کورونا کی وجہ سے چل بسے
Node ID: 483056
اخبار24 کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی کے ماتحت فیکلٹی آف میڈیسن، خون اور بچوں کے کینسر کے امراض کی سعودی سوسائٹی نے سوڈانی کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد الفکی کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔
ٹویٹر پر صارفین نے ’محمد الفکی فی ذمۃ اللہ‘ (محمد الفکی اللہ کے حوالے) کے نام سے ہیش ٹیگ شروع کردیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ محمد الفکی اعلی اخلاق کے مالک تھے۔ بچوں کا علاج بے حد پیار سے کیاکرتے تھے۔ مریض بچوں سے گپ شپ کرتے ان کا دل بہلاتے اور اسی دوران ان کا علاج بھی کرتے تھے۔
اس سے قبل مکہ مکرمہ کے حرا جنرل ہسپتال میں پاکستانی سرجن ڈاکٹر نعیم خالد چوہدری کورونا وائرس سے متاثر ہوکر جان کی بازی ہار گئے تھے۔