ریاض میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 3 ہزار 121 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 34 افراد ہلاک ہونے کے بعد اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 676 تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 98 ہزار 869 ہے۔
مجموعی مریضوں میں سے 26 ہزار 402 میں کووڈ 19 وائرس ایکٹو ہے جبکہ 14 سو 84 کی حالت نازک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 900 مریضوں کی ریاض میں تصدیق ہوئی جبکہ جدہ میں 572 ، مکہ میں 279 ، مدینہ میں 170 ، دمام 149 ، الھفوف 144 ، قطیف 121 ، الخبر 86 ، طائف 76 ، المبرز 53 ، المزاحمیہ 51 ، الجبیل 49 ، خمیس مشیط 47 ، ظھران 36 ، الدرعیہ 28 ، بریدہ 26 ، احد رفیدہ 24 ، ابھا 19، الخرج 18،حوطہ بنی تمیم 17، الجفر 14 ، بیشہ 13 ، تبوک 13 ، نجران اور وادی الدواسر میں 10 ، دس مریضوں کی تصدی ہوئی ہے۔ دیگر شہروں میں مریضوں کی تعداد 10 سے کم رہی جن میں کووڈ 19 وائرس پازیٹو پایا گیا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1175 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر صحت یات ہونے والوں کی تعداد71 ہزار 791 تک پہنچ گئی ۔