Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جدہ کی باب مکہ مارکیٹ بند

گوداموں پر چھاپہ مار کر پھل اور سبزیاں ضبط کرلی گئیں- فوٹو اخبار 24
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ماتحت تاریخی علاقے کی بلدیہ نے بہت زیادہ رش اور کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ کیے جانے پر ’باب مکہ‘ مارکیٹ کو بند کردی گئی ہے۔ 

ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے حفاظتی ماسک ضبط کرلیے گئے- فوٹو سوشل میڈیا

سبق ویب سائٹ کے مطابق باب مکہ مارکیٹ کی بندش کا فیصلہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے  لیے کیا گیا ہے-
جدہ تاریخی علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ایمن دیمنھوری نے بتایا کہ بلدیہ نے غیرمعمولی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی صحت و سلامتی کی خاطر احتیاطی تدبیر کے طور پر مارکیٹ  بند کی ہے-
میونسپلٹی کی ٹیموں نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ایک شاپنگ سینٹر بند کردیا جبکہ 207 دکانوں پر تفتیشی چھاپے مار کر  27 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں-
تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے 1500حفاظتی ماسک ضبط کرلیے-
ایمن دیمنھوری نے توجہ دلائی ہے کہ بلدیہ کے افسران نے پھلوں اور سبزیوں کے تین غیرقانونی گوداموں پر بھی چھاپے مارے جہاں سے 17 ریڑھیاں، 20 ترازو اور 6 ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: