ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہاؤس آئسولیشن کے دوران رومانوی ماحول میں وقت بڑے مزے میں کٹ سکتا ہے- فائل فوٹو: الرجل
دنیا کے بیشتر ممالک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کا خاصا ہے کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں بہت تیزی سے منتقل ہو جاتا ہے۔
دنیا بھر کے ممالک اس وبا کو روکنے اور وائرس سے بچنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن یا جزوی کرفیو اور اجتماعات پر پابندی لگائے ہوئے ہیں۔
بعض لوگ ورک فرام ہوم پر مجبور ہیں۔ وہ سارا وقت گھر میں گزار رہے ہیں اور دیگر افراد بھی سارا وقت گھر میں گزارنے پر مجبور ہیں۔
شادی شدہ افراد کے لیے ہاؤس آئسولیشن کے دوران بیگم کے ساتھ وقت کو کس طرح خوشگوار بنایا جائے یہ ایک بڑا سوال ہے۔
سعودی عرب کے میگزین الرجل نے اپنے مضمون میں اس کا جواب دیا ہے-
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہاؤس آئسولیشن کے دوران بیگمات کے ساتھ گھروں میں رومانوی ماحول میں وقت بڑے مزے میں کٹ سکتا ہے- رومانوی ماحول کس طرح برپا کیا جائے اور ہاؤس آئسو لیشن سے پیدا ہونے والی اکتاہٹ کو کس طرح دور کیا جائے اس کے لیے مندرجہ ذیل طور طریقے اپنائے جاسکتے ہیں۔
گھریلو کام میں شرکت
ہاؤس آئسولیشن کے دوران کئی کام ایسے ہیں جس میں آپ بیوی کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں مثال کے طور پر گھر کے باغیچے کو نیا رنگ و روپ دینے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پودے لگا سکتے ہیں- پسندیدہ خوشبو والی پھلواریاں لگا سکتے ہیں۔ گھر کے ڈیکوریشن میں نیا پن لاسکتے ہیں۔ گھر کے فرنیچر کو نیا روپ دے سکتے ہیں۔
پلاسٹک گیمز
اہلیہ کے ساتھ پلاسٹک گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔ کوچینا کارڈگیمز، لوڈو، تاش، بوجھو تو جانیں اور یادداشت کو مضبوط بنانے والے گیمز مل جل کر کھیلے جاسکتے ہیں۔ پرانے کھیلوں کے ذریعے بچپن کی یادیں تازہ کی جاسکتی ہیں۔
رومانوی گانے
اہلیہ کے ساتھ مل کر ایسے پیار محبت کے گانے سنے جاسکتے ہیں جن سے سوئے ہوئے جذبات بیدار ہوں۔ ایسے گانے بھی سنے جاسکتے ہیں جو میاں بیوی کی ابتدائی ملاقاتوں کی یادیں تازہ کرتے ہوں۔
رمانوی ڈیکوریشن
گھر کے ڈیکوریشن کو رومانوی بنایا جائے دونوں مل جل کر یہ کام کریں- رومانوی ڈیکوریشن کے سلسلے میں مدھم روشنی پر انحصار کیا جائے اور موم بتیاں جلاکر رومانوی ماحول پیدا کیا جائے۔ دونوں گاؤ تکیے سے ٹیک لگا کر اطمینان سے بیٹھیں اور خوبصورت لمحات کی یادیں تازہ کریں۔
یوگا کی مشق
شوہر بیوی مل کر یوگا کریں اس موقع پر ہلکی پھلکی موسیقی اور مدھم روشنی کا ماحول بنائیں۔ اس سے دونوں آرام و سکون محسوس کریں گے۔
پینٹنگ
میاں بیوی مل جل کر کوئی پسندیدہ رومانوی گانا گائیں ایسا گانا جس سے ان کی خوبصورت زندگی کی پیاربھری یادیں تازہ ہوتی ہوں۔ پسندیدہ گانا سنتے وقت پینٹنگ کا شوق کریں تاکہ شوہر اپنی شریک حیات کے لیے زیادہ اچھا رومانوی ماحول برپا کرسکے۔