Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل بدھ سے نہیں کھولا جا رہا

بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاع درست نہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کنگ فہد پل کے اعلی ادارے نے کہا ہے کہ  بدھ 10 جون کو پل نہیں کھولا جا  رہا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاع درست نہیں۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ فہد پل کے اعلی ادارے نے منگل کو ٹویٹر پر بیان میں مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی یہ اطلاع کہ ’دس جون سے کنگ فہد پل کھولا جارہا ہے‘ غلط ہے۔ یہ بیان پل انتظامیہ سے غلط طور پر منسوب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ کنگ فہد سمندری پل سعودی عرب کو بحرین سے جوڑتا ہے اور یہ 25 کلو میٹر لمبا اور  23.2 میٹر چوڑا ہے۔
یہ سعودی شہر الخبر کے جنوب سے شروع ہوتا ہے اور بحرین کے دارالحکومت منامہ تک چلا گیا ہے۔اس کا باقاعدہ افتتاح 25 نومبر 1986  کو ہوا تھا۔
کنگ فہد کے اعلی ادارے نے جنوری  2019 کو اعلان کرکے بتایا تھا کہ اس سے  32 برس میں 382 ملین سے زیادہ افراد سفر کرچکے ہیں۔ یومیہ سفر کرنے والوں کا اوسط 74 ہزار ہے-
یاد رہے کہ اس کےبالمقابل ایک اور پل قائم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

شیئر: