Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل بدستور آمد ورفت کے لیے بند

پل کھولنے کی تاریخ متعین نہیں کی گئی.(فوٹو ایس پی اے)
سعودی حکام  نے کہا ہے کہ بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والا کنگ فہد پل ابھی نہیں کھلے گا.
حکام کا کہنا ہے کہ ’ پل کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاح و مرمت اور روڈ کی استرکاری کا کام ہنوز جاری ہے. پل کھولنے کی تاریخ متعین نہیں کی گئی‘.
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد پل کی  انتظامیہ نے واضح کیاہے کہ کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمدورفت بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں سے بحرین آجا رہے ہیں.
سعودی عرب نے امارات’ کویت اور بحرین سے آنے والوں کے لیے پروازیں عارضی طور پر بحال کردی ہیں. ان تینوں ملکوں سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازیں آجا رہی ہیں.
جہاں تک امارات ، کویت اور بحرین اور سعودی عرب کے درمیان بری ٹرانسپورٹ کا تعلق ہے تو اس کا دائرہ کنگ فہد پل تک سامان بردار ٹرکوں تک خاص ہے. کنگ فہد پل سے آنے جانے والے ٹرکوں کو مکمل طور پر سینیٹائز کیا جاتا ہے.

 

 

شیئر: