Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں ایک دن عید منانے کا فیصلہ

ریاض ..... برطانیہ میں مجالس شریعت کی سپریم کونسل نے لندن کے اسلامک کلچرل سینٹر میں پانچواں اجلاس منعقدکیا۔14کونسلو ںکے نمائندہ علماءاور ائمہ شریک ہوئے۔چیئرمین ڈاکٹر احمد الدبیان نے بتایا کہ برطانیہ میں مجالس شریعت کے قوانین میں بہتری لانے اور انکا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین میزان عبدالروف نے کہا کہ مجالس شریعت کے مستقبل کے تقاضوں ، قوانین اور نئے منصوبوں کے موضوعات زیر بحث آئے۔سپریم کونسل نے پورے ملک میں ایک دن عید الفطر اور عید الاضحی منانے کافیصلہ کیا۔
 

شیئر: