ایک ہزار 820 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 3 ہزار 921 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر سعودی عرب میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 942 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک دن میں کورونا سے 36 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس وبائی مرض سے ایک ہزار 10 افراد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صحتیاب ہوئے۔
ریاض میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کے ٹویٹر پر جاری اطلاعات کے مطابق جمعہ 12 مئی کو بھی سب سے زیادہ مریض ریاض میں سامنے آئے جن کی تعداد 1 ہزار 584 تھی جبکہ جدہ میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد 391 ، مکہ مکرمہ میں 197 ، الھفوف 192 ، الخبر 176 ، مدینہ منورہ 144 ، دمام 104 ، قطیف 93 ، الدرعیہ 93 ، المبرز 84 ، طائف 83 ، ظھران 52 ، الجبیل 51 ، الخرج 42 جبکہ دیگر شہروں میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 اور اس سے کم رہی ۔