کورونا کی تشخیص 10 منٹ میں،سعودی انجینیئر کی ایجاد
کورونا کی تشخیص 10 منٹ میں،سعودی انجینیئر کی ایجاد
جمعہ 12 جون 2020 11:11
آلہ بے حد موثر ہے جس پر لاگت بھی کم آئے گی(فوٹو،ٹویٹر)
امریکہ میں زیر تعلیم سعودی اسکالر علی الشہری نے ریکارڈ وقت میں کورونا کی تشخیص کرنے والا آلہ تیار کرلیا - آلہ دس منٹ کے اندر کورونا وائرس کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق علی الشہری نے کنگ فہد پٹرولیم اینڈ منرلز یونیورسٹی سے مکینیکل انجینیئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ان دنوں کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کے لیے گئے ہوئے ہیں-
امریکہ کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے علی الشہری کے آئیڈیا کو ڈیولپ کرنے کی منظوری دے دی-
اس حوالے سے سکالرز کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی- ٹیم کو فاؤنڈیشن میں مکینیکل انجینیئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر بیروز کیپبور نے سپروائز کیا- ٹیم کو کورونا کی وبا سے نمٹنے کی خاطر آلہ تیار کرنے کے لیے مالی اعانت دی گئی-
علی الشہری نے بتایا کہ وہ ڈھائی برس سے کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے موثر طریقہ کار کی ایجاد پر کام کرر ہے تھے - اس نے اس حوالے سے ایک نیا طریقہ کار دریافت کیا جس کی بدولت موجودہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں کھارا پانی زیادہ مقدار میں زیادہ بہتر شکل میں زیادہ سستے طریقے سے استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے-
الشہری نے مزید بتایا کہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد لیباریٹری تجربات بند کردیے گئے۔ پروفیسر نے تجویز کیا کہ کووڈ 19 وائرس پر نئی ریسرچ کرو-
الشہری نے بتایا کہ میں نے کورونا وائرس کی تشخص کا نیا آئیڈیا پیش کیاتو پروفیسر بہت خوش ہوئے- انہوں نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور آئیڈیا پر بحث کے لیے 3 یونیورسٹیوں کے چھ پروفیسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی- ٹیم کے تمام ارکان نے میرے پیش کردہ آئیڈیے کی بنیاد پر وائرس کی تشخیص کرنے والا نیا آلہ تیار کرلیا- یہ بے حد موثر ہے ریکارڈ وقت میں تیار ہوسکتا ہے- لاگت کےحوالے سے بھی سستا ہے-