Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ایک ہزار بہترین جامعات میں شامل

بہترین یونیورسٹیوں میں اسلامی یونیورسٹی 801 ویں نمبر پرہے۔(فوٹو عرب نیوز)
 سعوی عرب میں مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
2021 کے لیے جامعات کی بین الاقوامی  درجہ بندی (کیو ایس) کے تحت ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں میں مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی 801 ویں نمبر پرہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کیو ایس نے رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی عالمی جامعات  میں ایک ہزار کے درمیان والی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ عرب جامعات میں اس کا نمبر چالیسواں اور سعودی جامعات میں اس کا نمبر ساتواں ہے۔
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام چانسلر ڈاکٹر عبداللہ العتیبی نے اس کامیابی پر یونیورسٹی کے تمام پروفیسران، ریڈرز اور لیکچرارز کو مبارکباد پیش کی اور اس اسے ان کی بہترین کاوشوں کا ثمر قرار دیا۔
العتیبی نے توجہ دلائی کہ  یونیورسٹی چھ عشرے قبل قائم ہوئی تھی تب سے پہلی بار اسے یہ عالمی اعزازحاصل ہوا ہے اس کا تقاضا ہے کہ تدریسی عملہ یونیورسٹی کو مزید آگے لے جانے کے لیے  مزید جدوجہد کرے اور یونیورسٹی کے عالمی علمی اور انسانی پیغام کے لیے دن رات ایک کردے۔
کیو ایس جامعات کی درجہ بندی میں 6 بنیادوں پر فیصلہ کرتا ہے۔ چالیس فیصد سائنسی ریسرچ ، 20 فیصد تدریسی عملے کے ہر رکن  کے ریسرچ ورک،  10 فیصد فضلا کے روزگار،  5 فیصد یونیورسٹی کے عالمی وژن،  5 فیصد عالمی طلبہ کی شمولیت اور  20 فیصد تعلیمی معیارکی بنیاد پر درجہ بندی کی  جاتی ہے۔

شیئر: