پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی, قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف شہباز شریف کی بیوی تہمینہ درانی اور سٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے تصدیق کی کہ ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
دوسری جانب شاہد آفریدی نے کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ وہ جمعرات سے ان کی طبیعت ناساز ہے، اور جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے بتایا کہ ٹیسٹ کروانے پر کورونا کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور انہوں نے جلد صحت یابی کی دعا کے لیے گزارش کی۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعلان اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’میرا, میری بیٹی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. تمام ساتھیوں سے دعاوں اور نیک تمناؤں کی اپیل ہے.‘
میرا, میری بیٹی اور داماد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. تمام ساتھیوں سے دعاوں اور نیک تمناؤں کی اپیل ہے.
— Mushtaq Ghani (@MushtaqGhaniPTI) June 12, 2020
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 88 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 472 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 79 ہزار 798 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 32 ہزار 405 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 50 ہزار 56 صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ دو ہزار551 کی موت واقع ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
’گل ودھ گئی اے، مختارے نُوں وی کورونا‘Node ID: 484706
-
پاکستان کی پہلی کورونا ٹیسٹنگ کٹ تیارNode ID: 484731
-
بیجنگ میں دو ماہ بعد کورونا کے نئے کیسز، دو بازار بندNode ID: 484856
اب تک کل 8 لاکھ 39 ہزار 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 29 ہزار 850 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو کہ اب تک ایک دن میں ہونے والے ٹیسٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جمعے کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔
صوبہ پنجاب میں اب تک 50 ہزار 87 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 938 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ تعداد کسی بھی دوسرے صوبے یا علاقے سے زیادہ ہے۔
سندھ میں کورونا کے 49 ہزار 256 کل کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے 793 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے کل 16 ہزار 415 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 642 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے کل7 ہزار 866 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے میں وائرس سے 80 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔7163
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 7 ہزار 163 ہو چکے ہیں جن میں سے 71 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں کل ایک ہزار 44 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 16 ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا سے 574 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ علاقے میں 10 اموات ہوئی ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں