خون کا عطیہ دیتے ہوئے شاہ سلمان کی 44 سال پرانی تصویر
’1977 میں لی گئی تصویر میں شاہ سلمان بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے خون کا عطیہ دے رہے ہیں‘ ( فوٹو: اخبار 24)
کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی 44 سالہ پرانی تصویر جاری ہے جس میں وہ خون کا عطیہ دے رہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر عجائب گھر نے شاہ سلمان کی تاریخی تصویر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’یہ تصویر 1977 کی ہے جس میں شاہ سلمان بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے خون کا عطیہ دے رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ خون کا عطیہ دینا چاہتے ہیں وہ وہ ’موعد‘ اپیلی کیشن کے ذریعہ رجسٹریشن کروالیں تاکہ عطیہ کرنے والے قریبی مرکز سے ان کا رابطہ ہوجائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’خون کا عطیہ لینے والے تمام مراکز میں حفاظتی تدابیر پر عمل کیاجارہا ہے‘۔