مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سعودی عرب کے گرم ترین شہر
’الباحہ ایسا شہر ہے جہاں موسم انتہائی خوشگوار اور درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سعودی عرب کے گرم ترین شہر ہیں جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مدینہ منورہ میں 43 سینٹی گریڈ کا درجہ تھا‘۔
’گرم ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر رفحاء ہے جہاں درجہ حرارت 42.6 سینٹی گریڈ ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’الاحسا، العلا، القیصومہ، وادی الدواسر، القصیم، الدوادمی، دمام، ریاض اور دیگر شہروں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
’اس سال جدہ اور جازان میں معمول کے بر خلاف کم گرمی ہے۔ گزشتہ روز جدہ میں 37 اور جازان میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں جہاں گرمی کی شدید لہر ہے وہاں الباحہ ایسا شہر ہے جہاں موسم انتہائی خوشگوار اور درجہ حرارت میں سب سے زیادہ کمی ہے۔
’الباحہ میں گزشتہ روز درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے‘۔