Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: اندرون ملک پروازوں میں اضافہ

’اندرون ملک پروازوں کی ہفتہ وارتعداد 69 سے بڑھا کر77 کردی جائے گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے سربراہ عصام فواد نور نے کہا ہے کہ جدہ ایئرپورٹ سے اندرون ملک پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 69 سے بڑھا کر 77 کر دی جائے گی۔
عکاظ اخبار کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جدہ ایئرپورٹ سے انٹر نیشنل فلائٹیں ابھی تک معطل ہیں، صرف استثنائی صورتوں میں بین الاقوامی پروازیں چلائی جارہی ہیں‘۔
’جدہ ایئرپورٹ میں انٹر نیشنل فلائٹیں صرف ان سعودیوں کے لیے ہیں جو کورونا کی وجہ سے بیرون ملک رہ گیے یا ملک میں مقیم وہ غیر ملکی جو اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک چلائی جانے والی پروازیں اور استثنائی طور پر چلائی جانے والی انٹر نیشنل پروازوں میں سلامتی اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل ہو رہا ہے‘۔
ایئرپورٹ کے سربراہ سے سوال کیا گیا کہ جنوبی ٹرمنل کا کیا بنے گا جب تمام پروازیں نئے ایئرپورٹ کی طرف منتقل کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ’سعودی محکمہ شہری ہوا بازی جنوبی ٹرمنل کے بارے میں غور کر رہا ہے اور جلد ہی کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: