شدید گردو غبار سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 17 جون کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ شدید گردو غبار کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
آندھی کے اثرات مملکت کے شمالی اور وسطی علاقوں کے علاوہ مغربی اور مشرقی ساحل تک پھیل جائیں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا بدھ کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ عسیر، جازان اور باحہ کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ الاحسا کا علاقہ سب سے زیادہ گرم رہے گا جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت القریات میں متوقع ہے جہاں 18 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت رہے گا۔
بیان کے مطابق کل ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی طرف 42 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر سے لے کر ڈھائی میٹر تک کی ہوں گی۔ خلیج عرب کا موسم بھی بحیرہ احمر جیسا ہی ہوگا۔