کنٹرول لائن پر انڈین فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت چار شہری ہلاک ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق انڈین فوج نے کنٹرول لائن کے ساتھ نکیال اور باگسر سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
بیان کے مطابق فائرنگ سے رتہ جبار اور لیوانہ کھیتر گاوں میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
Indian Army troops initiated unprovoked CFV in Nikial & Bagsar Sectors along #LOC targeting civ population. 4 innocent civilians incl a woman in Ratta Jabbar & Lewana Khaiter vill embraced shahadat, 1 civilian got injured. Pak Army troops responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج کے اہلکاروں نے انڈین فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے تاہم اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
اے ایف پی نے پاکستان آرمی اور مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کنٹرول لائن پرانڈین فوج کی شیلنگ سے چار افرد ہلاک ہوئے ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ’ انڈین فوج نے متنازع علاقے میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس سے معصوم شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے‘۔
مقامی حکا م نے اے ایف پی کو بتایا کنٹرول لائن کے ساتھ دو دیہات میں توپخانے کے گولے گرے جس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
