پاکستان کی حکومت نے سنیچر کی رات آٹھ بجے سے ملک کے تمام بڑے ائرپورٹس سے بین الاقوامی فلائٹس کی آمدورفت بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’فضائی آپریشن بحال کرنے کا مقصد ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کرنا ہے جو اس عالمی وبا میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری حکومت آپ کو ہر سہولت فراہم کرے گی۔‘
Tomorrow we will partially open airspace for intl flights.This is being done specially to help our Overseas workers who have suffered most in this pandemic but have shown great courage & made us proud. We welcome you back home & our govt will facilitate you in every way.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
گذشتہ روز اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں وزارت ہوا بازی کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی کی صورتحال کے باعث پروازوں کو ان تمام قواعط ضوابط اور حدود و قیود کا خیال رکھنا ہو گا جو مجاز حکام کی جانب سے جاری کی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کی صحت پر سمجھوتہ نہ ہو۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان واپس جانے کے لیے کس طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے؟
Node ID: 480866 -
پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب اور امارات سے 44 مزید پروازیں
Node ID: 483841
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تربت اور گوادر ائرپورٹ کے سوا تمام بین الاقوامی ہوائی اڈے اب بین الاقوامی پروازوں کے لیے دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مال بردار ، خصوصی چارٹر پروازیں یا سفارتی پروازیں بھی متعلقہ قوانین کے تحت جاری رہیں گی۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ تمام بین الاقوامی ائر لائنز کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔
اس سے قبل 29 مئی کو جزوی طور پر بین الاقوامی پروازیں کھولی گئی تھیں اور پاکستان سے بیرون ملک پروازوں کو اجازت دی گئی تھی۔
ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن رانا مجتبی نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر 'پی آئی اے سمیت غیر ملکی کمپنیز پاکستان سے بیرون ملک پروازوں کو اجازت ہوگی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے بنائے گئے ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔'
دوسری جانب حکومت نے اندرون ملک پروازوں کی تعداد کو یکم جون سے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق 19 کے قریب غیر ملکی کمپنیاں پاکستان سے بین الاقوامی فضائی سروس آپریٹ کریں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گھروں میں قرنطینہ کی شرط برقرار رکھا گیا ہے۔