اتوار کو بھی موسم آبرآلود رہنے کی توقع ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقو ں میں بارش جبکہ بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
جازان ریجن میں ہفتے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ اتوار کو بھی موسم آبرآلود رہے گا۔
بارش کے حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ افراد جن ان علاقوں کا سفر کرتے ہیں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں خاص کر نشیبی علاقوں میں قیام نہ کریں جہاں پانی سیلابی ریلے کے شکل میں گزرتا ہے وہاں نہ جائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بارش کے دوران تفریح کرنے سے گریز کریں اور وادیوں میں کیمپنگ نہ کی جائے۔
دریں اثنا مملکت میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ اخبار 24 نے محکمہ موسمایت کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کو الاحسا میں سب سے زیا دہ گرمی پڑی ۔ درجہ حرارت 43.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی الدواسر میں، ریاض اور شرورہ میں درجہ حرارت 43 درجہ سینٹی گریڈ رہا جبکہ دمام میں 42.9 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں 41 اور مدینہ منورہ میں 42 سینٹی گریڈ رہا ہے۔