Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتیاطی تدابیر، باربر شاپس میں نرخ بڑھ گئے؟

اضافی لوگ باہر اپنی گاڑیوں میں انتظار کرتے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے  باربر شاپس پر عائد پابندی تقریبا 98 دنوں بعد ختم ہونے کے بعد بلدیہ کی جانب سے نرخوں پر کنٹرول رکھنے کے لیے مسلسل تفتیش کا عمل جاری ہے۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے نفاذ کے باعث بال کٹوانے کی اجرت بڑھا دی گئی ہے دوسری جانب کچھ دکاندراوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے نگرانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اس وجہ سے اضافی رقم کسی سے وصول نہیں کررہے۔
 ویب نیوز سبق نے نجی ٹی وی الاخباریہ کے ایک پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ بلدیہ کی نگران ٹیموں کی وجہ سے باربر شاپس کے بارے میں شکایات موصول ہونے کے بعد نرخوں میں اضافے کی شکایت کم ہو گئی۔

ہدایات پر عمل نہ کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

 ٹی وی پروگرام میں ایک حجام کا کہنا تھا کہ جہاں تک نرخوں میں اضافے کی بات ہے تو یہ درست نہیں کیونکہ بلدیہ کی جانب سے جو نرخ نامہ متعین کیا گیا ہے۔ اس پر عمل کرتے ہیں اضافی رقم کسی سے نہیں لی جاتی۔
جہاں تک مقررہ ایس او پیز کی بات ہے تو اس پر مکمل طور پر عمل جاری ہے ۔ دکان کھولے جانے سے قبل اسے اچھی طرح جراثیم کش ادویات سے صاف کیا گیا اور حجامت میں استعمال ہونے والے آلات بھی اسی طرح صاف کیے جاتے ہیں جس طرح ہدایات دی گئی ہیں۔
زیادہ کاہگوں کو دکان میں نہ بٹھانے کے حوالے سے حجام کا کہنا تھا کہ دکان میں مقررہ تعداد میں ہی کاہگوں کو رکھا جاتا ہے جبکہ اضافی لوگ باہر اپنی گاڑیوں میں انتظار کرتے ہیں۔
واضح رہے وزارت بلدیات کی جانب سے باربر شاپس کو مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں ہدایات پر عمل نہ کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: