پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے یہ ضروری ہے کہ ہم عید الاضحیٰ کے لیے منصوبہ بندی کر لیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ سماجی فاصلے، ماسک پہننے، جانوروں کی منڈیوں، قربانی کے مقام، بازاروں کے کھلنے اور نمازوں سے متعلق لوگوں کے لیے حکومتی احکامات واضح ہونے چاہیے۔
گذشتہ روز انہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس میں کہا تھا کہ جانوروں کی خریداری اور عید کے اجتماعات کے دوران قواعدوضوابط کی پابندی کریں۔
It is important that we plan Eidul Azha now. Clear signals should emanate for the people on how to follow directions & SOPs of Govt regarding
1- Social Distancing & Masking
2- Online & Institutional Sacrifice
3- Livestock Mandis
4- Place of Sacrifice
5- Bazaar Opening
6- Prayers https://t.co/kDyUnXDPiH— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) June 23, 2020
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 105 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
منگل کی صبح جاری سرکاری اعداد وشمار کے مطابق نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد تین ہزار695 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے تین ہزار 946 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں ایک لاکھ 83 ہزار 316 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
پاکستان میں اب تک 73 ہزار 471 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 11 لاکھ 26 ہزار 761 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار 599 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 92 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 103 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد کے مزید علاقے سیل کرنے کا حکمNode ID: 487026
-
صوبے پوچھ لیتے تو سخت لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا: عمران خانNode ID: 487121
-
'کورونا کی دوا دریافت ہونے میں ابھی وقت لگے گا'Node ID: 487211