Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ پورٹ پر تین دیو ہیکل بحری جہازوں کی آمد

کنگ عبداللہ بندرگاہ پر دنیا کی سب سے بڑی اور جدید کرینیں نصب ہیں۔ (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب میں کنگ عبداللہ پورٹ پر گذشتہ ہفتے کے دوران دنیا کے تین دیو ہیکل کارگو بحری جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی گنجائش کا واضح طور پر اندازہ ہوتا ہے۔
ویب نیوز سبق نے شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے پورٹ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ پورٹ کو اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ اس کا شمار دنیا کی جدید ترین اور بڑی بندرگاہوں میں ہوتا ہے۔
شاہ عبداللہ پورٹ میں گذشتہ دنوں میرسک ہوانا نامی کارگو شپ بھی پہنچا تھا جس کی گہرائی 16.4 میٹر ہے جو پورٹ کی برتھ پر لنگر انداز ہوا۔ جہاز کے کپیٹن کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

کنگ عبداللہ پورٹ کا شمار دنیا کی جدید اور بڑی بندرگاہوں میں ہوتاہے۔ (فوٹو: سبق)

پورٹ پر آنے والے بحری جہاز سے سامان اترانے اور اسے دوبارہ برتھ سے روانہ کرنے کے لیے جدید ترین کرینیں استعمال ہوتی ہیں جو عالمی معیار کے مطابق ہیں۔
کنگ عبداللہ بندرگاہ پر نصب کرینیں دنیا کی سب سے بڑی اور جدید کرینیں ہیں جو 65 ٹن تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت کی حامل ہیں جبکہ ایک برتھ پر 25 کنٹینرز کی قطار رکھی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کنگ عبداللہ پورٹ بحر الاحمر کے ساحل پر واقع شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں بنایا گیا ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی بندرگاہ ہے جسے نجی سیکٹر آپریٹ کرتا ہے۔
شاہ عبداللہ پورٹ کا شمار دنیا کے جدید ترین 100 بند رگاہوں میں ہوتا ہے جس کی تیاری میں چار برس سے کم کا عرصہ لگا۔ یہ بندرگاہ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے علاوہ دیگر براعظموں کےلیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

شیئر: