Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع پورٹ پر سب سے بڑا پٹروکیمیکل بردارجہاز لنگر انداز

پٹروکیمیکل بردار اتنا بڑا جہاز پہلے کبھی نہیں آیا تھا.(فوٹو اخبار24)
ینبع کے کنگ فہد انڈسٹریل  پورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا پٹروکیمیکل بردار جہاز لنگر انداز ہوگیا.
اس پر ایک لاکھ 9 ہزار ٹن کیرولین کا مادہ لدا ہوا ہے. بندرگاہ کی تاریخ میں اتنا بڑاپٹروکیمیکل جہاز اس سے پہلے کبھی نہیں آیا.
اخبار 24 کے مطابق (ٹورم میرین) جہاز ینبع پورٹ کے سامری سٹیشن 555 پر لنگر انداز ہوا ہے.

جہاز ینبع پورٹ کے سامری سٹیشن 555 پر لنگر انداز ہوا ہے.(فوٹو اخبار24)

کنگ فہد بندرگاہ کے قیام سے لے کر اب تک پٹروکیمیکل بردار اتنا بڑا جہاز اس سے پہلے کبھی نہیں آیا تھا. اسے بندرگاہ کی لاجسٹک اور آپریشنل کارکردگی کا بہترین ثبوت مانا جارہا ہے.
یاد رہے کہ بندرگاہوں کی پبلک اتھارٹی سعودی بندرگاہوں کو جدید تر بنانے  کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ دنیا کے جدید ترین دیو ہیکل جہاز یہاں لنگر انداز ہوسکیں.

شیئر: