عید الاضحیٰ میں تقریباً ایک ماہ باقی ہے لیکن پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کورونا کی وبا کے باوجود قربانی کے جانوروں کی خرید و فرخت کے لیے مویشی منڈیوں کے قیام کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
حکام ان منڈیوں میں وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کروانے کی یقین دہانیاں کروا رہے ہیں تاہم عید الفطر پر بازاروں میں احتیاطی تدابیر کی ہونے والی خلاف ورزیوں کے باعث بہت سے شہری خوف کا شکار ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر لگنے والی مویشی منڈی میں سٹالز کی بکنگ اور ملک کے دیگر شہروں سے قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لیے لانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی: فواد چوہدریNode ID: 485421
-
کورونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟Node ID: 486616
-
’عیدالاضحیٰ پر ایس او پیز واضح ہونے چاہئیں‘Node ID: 487296